۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
ادارۂ تنظیم المکاتب نے کیا خواتین کے لئے آن لائن حوزوی تعلیم کا آغاز

حوزہ/ دورِ حاضر میں اسکول، کالجز ، یونیورسٹیز اور دیگر مصروفیات کے سبب ہر خاتون کے لئے مدرسہ میں داخلہ لینا ممکن نہیں اور اعلیٰ دینی تعلیم کے بغیر مقصد تک رسائی بھی ممکن نہیں لہٰذا اسی اہم ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے سربراہ تنظیم المکاتب حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید صفی حیدر زیدی صاحب قبلہ نے ادارۂ تنظیم المکاتب کی جانب سے ’’ای جامعۃ الزہراؑ‘‘ کا اعلان کیا تا کہ دیندار نسلیں وجود میں آئیں اور عصر غیبت میں اہم فریضۂ ظہور کی تیاری انجام پا سکے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لکھنؤ/ دیندار گھرانے کے بغیر دیندار سماج کی تشکیل ممکن نہیں اور گھروں میں دینی ماحول سازی میں خواتین کی اعلیٰ دینی تعلیم بہترین مددگار ہے۔ 

دورِ حاضر میں اسکول، کالجز، یونیورسٹیز اور دیگر مصروفیات کے سبب ہر خاتون کے لئے مدرسہ میں داخلہ لینا ممکن نہیں اور اعلیٰ دینی تعلیم کے بغیر مقصد تک رسائی بھی ممکن نہیں لہٰذا اسی اہم ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے سربراہ تنظیم المکاتب حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید صفی حیدر زیدی صاحب قبلہ نے ادارۂ تنظیم المکاتب کی جانب سے ’’ای جامعۃ الزہراؑ‘‘ کا اعلان کیا تا کہ دیندار نسلیں وجود میں آئیں اور عصر غیبت میں اہم فریضۂ ظہور کی تیاری انجام پا سکے۔

اعلیٰ دینی تعلیم کے حصول کا ذوق رکھنے والی خواتین جو اردو سمجھ سکتی ہوں اور انہیں اردو، ہندی، انگریزی، گجراتی یا بنگالی زبانوں میں سے کوئی زبان لکھنا آتی ہو تو آن لائن تعلیم کے لئے ادارۂ تنظیم المکاتب کے دئیے گئے نمبر پر رابطہ کریں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • مریم PK 10:06 - 2022/01/28
    0 0
    Asslam o alakum bht acha silsela start kea he khuda ap ko jazae khair ata farmae. Mgha alshadatul almea MA fazil wifaq ul madaris shia ki books chahea please mgha all books send kejea mehrbani hogi